ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو اقتدار سے نکالے جانے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کا ملک گیر احتجاج

عمران خان کی بطور وزیراعظم سبکدوشی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے ملک گیر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے اپوزیشن اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اپنے قائد سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سبکدوشی کے روز بعد ہی ’غیر ملکی سازش‘ کے خلاف ’آزادی کی جدوجہد‘ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بن گیا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آزادی کی جدوجہد آج پھر سے شروع ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’یہ ہمیشہ ملک کے لوگ ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں‘۔

عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر ہونے والے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ آج رات لاہور سیالکوٹ، ساہیوال، کراچی اور راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، پورا ملک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

کراچی میں راشد مہناس روڈ پر واقع ملینیم مال کے سامنے پی ٹی آئی کے مظاہرین بڑی تعداد جمع ہوئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی، جس کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔

لاہور میں مظاہرے

عمر کوٹ سندھ میں مظاہرے

لیبرٹی چوک لاہور میں مظاہرے

فیصل آباد میں مظاہرے

میانوالی میں مظاہرے

پشاور میں مظاہرے

اسلام آباد میں مظاہرے

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں