English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میں ٹویٹر کے بورڈ میں شامل نہیں ہوں گا: ایلون مسک

القمر

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، اس حوالے سے ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک نے اپنا فیصلہ اسی صبح جاری کیا جب وہ ٹوئٹر کے بورڈ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے والے تھے۔

پیراگ اگروال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایلون مسک ہمارے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں، ہمارے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدے ہیں۔

ریگولیٹری میں فائلنگ کی جانے والی دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تقریباً 73 اعشاریہ 5 ملین شیئرز خریدنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بننے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا جس میں صارفین سے رائے مانگی گئی کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ترمیم  کا آپشن چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے