ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ منظور کر لیا

حکومت اسرائیل نے مقبوضہ کنارے  کے شمال میں چالیس کلومیٹر  طویل دیوار کی تعمیر کے لیے ایک سو دس ملین ڈالر کا بجٹ منظور کر لیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق، وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور کابینہ ارکان نے  اسرائیل پرحالیہ حملوں  اور حفاظتی  قوتوں سے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز کی پیش کردہ تجویز کو قبول کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں چالیس کلومیٹر طویل خاردار دیوار کی  تعمیر کے لیے ایک سو دس ملین ڈالر کے بجٹ کو کابینہ کی حمایت سے منظور کر لیا  گیا۔

 مقبوضہ مغربی کنارے  اور القدس کے درمیان سال 2003  سے  تعمیر کردہ سات سو کلومیٹر طویل اور پانچ میٹر بلند دیوار کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوجی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں، البتہ دیوار کے بعض کمزور اور غیر حفاظتی حصوں کے راستوں کو   غیر قانونی  طور  پر اسرائیل میں کام کی غرض سے آنے والے فلسطینی استعمال کرتے رہتے ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں