English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خط کے معاملے میں سازش ثابت ہوئی تو استعفی دے کر گھر چلاجاؤنگا، وزیر اعظم

القمر

اسلام آباد: نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خط کے معاملے میں سازش ثابت ہوئی تو استعفی دے کر گھر چلاجاؤنگا، خط سے متعلق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کو آن کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔

نومنتخب وزیر اعظم نے قو می اسمبلی میں افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عسکری حکام کو بھی اجلاس میں بلایا جائے گا،اجلاس میں خط لکھنے والے سفیر بھی موجود ہونگے، معیشت کو آگے بڑھانے کیلیے ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے کام لینا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باتوں سے خوشحالی آنا ہوتی تو ترقی یافتہ قوم بن جاتی ، صورت حال بہت خراب ہے ، بہت جلد حالات تبدیل ہوجائیں گے، ہم پر چرس اور بھنگ جیسے جھوٹے مقدمات بنائے گئے، ہماری معیشت انتہائی گھمبیر حالت میں ہے۔

نو منتخب وزیر اعظم کا  مزید کہنا تھا  زہر آلود پانی کو صاف کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے،تقسیم سے نہیں تفہیم سے کام لینا ہوگا، سابق وزیر اعظم کو ہم نے میثاق مدینہ کی معیشت کی پیش کش کی تھی لیکن اس کو ٹھکرادیا گیا، جس کی وجہ سے معیشت کا برا حال ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے