English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں تھا،شوکت ترین

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پتا تھا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت برقرار رہی تو ان کا گیم ختم ہوجائے گا اس لیے عمران خان کو ہٹایا گیا۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بدھ کوگورنر ہاؤس میں مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں5 ملین نوکریاں فراہم کی گئیں‘ کامیاب جوان اور صحت کارڈ سب سے بڑے پروجیکٹ تھے‘ حکومت برقرار رہتی تو عمران خان کا وعدہ پورا ہوجاتا۔ شوکت ترین نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس بھیک مانگنے نہ جائیں، ن لیگ اگر بہتر صورتحال چھوڑ کر جاتی تو ہم آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتے؟انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ حکومت گئی تو اصل میں 6 بلین ڈالرزکے ریزور تھے جو کورونا کی وجہ 3 فیصد رہ گئے تھے۔ سابق وزیر نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ میں روپے کی قدر میں کمی اور مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ آیا، اب روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اس سے نئی حکومت کا کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کا تعلق سیاسی استحکام سے ہے ۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ دیکھا جاتا ہے کہ معیشت کی گروتھ کتنی بڑھ رہی ہے، ایکسچینج ریٹ کو دونوں سائیڈ موو کرنا ہوتا ہے، کرنٹ اکائونٹ ڈیفسٹ واپس آجائے گا‘ گروتھ گری تو واپس آنا مشکل ہے‘ ہمارے پاس 2.3 بلین چین نے ہمارے پاس ریزرو رکھے تھے‘ آئی ایم ایف سے ایک بلین ڈالر ملنے ہیں‘ اگر نہیں ملتے تو ہمیں کیپٹل مارکیٹ میں جانا تھا۔ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران بھارت ،امریکا سمیت کئی ممالک کی گروتھ مائنس پرچلی گئی تھی لیکن ہماری معیشت کی گروتھ 5.3 فیصد تھی‘ بل گیٹس سمیت کئی شخصیات نے ہماری کورونا کیخلاف پالیسیوں کوسراہا۔شوکت ترین نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ 25 فیصد بڑھی ہے‘ ایکسپورٹ اس بار32 بلین پر جائیں گی‘ کوئلے کی قیمت 100 ڈالر سے 260 ڈالرتک بڑھی ہے‘ لوگوں کی آمدنی بڑھتی ہے تو وہ مہنگائی کو برداشت کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ، انڈسٹری اور زراعت کے لیے ہم جو کرسکتے تھے ہم نے کیا، ہم نے کہا تھا ‘ ملازمین کی تنخواہیں10سے20 فیصد بڑھائی جائیں‘ ہم نے کہا تھا کہ گریجویٹ کو ایک سال کا انٹرن شپ دیںگے‘ اس حوالے سے پے اینڈپنشن کمیشن نے15 اپریل کو اپنی رپورٹ دینی ہے۔ انہوںنے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ایمسنٹی اسکیم دی گئی‘ جو اپنے گھر کے خواب پوراکرنے کا اہم حصہ ہے‘ انڈسٹری کے لیے بھی ٹارگٹڈ مراعات دی گئیں لیکن اس میں 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے