ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدتمیزی کرنے پر خاتون کے ہاتھوں نوجوان کی پٹائی‘ ویڈیو وائرل


Alkhidmat

نئی دہلی:بھارت میں ایک ایسے وقت میں جب خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Alkhidmat

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں خاتون کو چھیڑ چھاڑ کرنے پر ایک مرد کی دھلائی کرتے ہوئے دیکھا گیا مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں جھانسی کے گورسرائے تھانہ کی حدود میں ہیوت پورہ میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک خاتون سے بدتمیزی کی جس کے بعد اس نے جوابی وار کیا اور اس شخص کی چپل سے دھلائی کردی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے اپنی چپل نکالی اور اس شخص کو عوام کے سامنے مارا ہنگامہ سن کر گاؤں والوں کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور اس شخص کو پیٹنا شروع کردیا۔

دریں اثنا بہت سے لوگوں نے اس واقعے کو اپنے موبائل فون پر ریکارڈ کر لیا، واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں بہت سے لوگوں نے خاتون کی تعریف کی ہے،واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایس پی دہت نیپال سنگھ نے کہا کہ ویڈیو کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور معاملے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں