English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر دبئی روانہ


Alkhidmat

اسلام آباد: ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ سے نام نکالے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر دبئی روانہ ہوگئے۔

Alkhidmat

شہزاد اکبر نیو اسلام آباد انڑنشینل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز نمبر ای کے 615 کے ذریعے اتوار کی صبح 3.30 بجے دبئی روانہ ہوئے جہاں سے انکی برطانیہ روانگی متوقع ہے۔

شہزاد اکبر کا نام چند روز پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر، شہباز گل، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر ارسلان سمیت تین بیورو کریٹس، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور محمد رضوان اور ڈائریکڑ جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے نام 8 اپریل کو ایف آئی اے ہیڈکواٹر کی جانب سے اسٹاپ لسٹ میں شامل کرکے بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نیو اسلام آباد انڑنشینل ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر امیگریشن حکام کو ارسال کر دیے گئے تھے۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے