کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے فائف اے سائیڈ رمضان فیسٹول ہاکی چیمپئنز لیگ کے5ویں روز کورنگی ٹائیگرز نے ربانی ایچ سی کو 9-14سے شکست دیدی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر فاتح ٹیم کو 4-8 کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے تیز اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ تاہم فاتح ٹیم نے مزید 6 گول کرکے کامیابی حاصل کرلی، کورنگی ٹائیگرز ایچ سی کے رانا عبداللہ نے 10 گول کرکے اب تک کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ انفرادی گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا, رنز عبداللہ نے 5,10,12,15,17, 32 ,33, 36,38اور 39 ویں منٹ میں گول کرکے مخالف ٹیم کو بے بسی کر دیا، فاتح ٹیم کے ذیشان امتیاز اور رانا نذاقت نے 2,2 گول کرکے برتری کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
