English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امپورٹڈ حکومت نا منظور ہے، پی ٹی آئی میرپورخاص

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص کی جانب سے کراچی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کو دیکھنے کے لیے ڈیجیٹل اسکرین کی تنصیب کی گئی، پی ٹی آئی کے رہنما آفتاب حسین قریشی، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں ہونے والے احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا جبکہ کارکنوں اور عوام کی سہولت کے لیے کراچی میں ہونے والے جلسے کی کارروائی دکھانے کے لیے ڈیجیٹل اسکرین تنصیب کی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما آفتاب حسین قریشی، کنول اعجاز رندھاوا، ملک راجہ عبدالحق ، عزیز لغاری، فیصل خان زئی، راشد راجپوت، حمید راجپوت، ثاقب چوھان، سید عمران شاہ، نقیب خان کے علاوہ پارٹی کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عمران خان کے خطاب سے قبل پی ٹی آئی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے ذریعے پاکستان پر مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت نا منظور ہے ہماری جدوجہد آزاد اور خوشحال پاکستان کے لیے ہے اور ہم میر جعفر اور ان کے آقائوں کو پاکستان کی خودمختیاری پر سودے بازی کرنے نہیں دیں گے عمران خان ایک با اصول اور خوددار شخصیت کا نام ہے جس نے ہمیشہ ریاست مدینہ اور گرین پاسپورٹ کی سربلندی کی بات کی اور اسی پاداش میں غیر ملکی طاقتیں اور ان کے حواری عمران خان اور غیور پاکستان عوام کو غلامی کی طرف دکھیل رہے ہیں لیکن ہمارے قائد اور غیرت مند عوام کی بدولت ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور عوام نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے