English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں لیموں کی اونچی اڑان 700 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا

القمر
HYDERABAD, PAKISTAN, MAY 10: Vendor sells lemon to earn his livelihood for support his
family, on his pushcart located on Vegetable Market in Hyderabad on Friday, May 10, 2019.
(Sajjad Zaidi/PPI Images).

پشاور: رمضان المبارک میں اشیائے خوردفونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا نہ جاسکا، پشاور میں لیموں 600 سے 700 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے، روزہ داروں کے لیے لیموں کی خریداری ناممکن ہو گئی۔موسم گرما میں رمضان المبارک کی افطاری میں شربت کثرت سے استعمال ہوتا ہے اور شربت میں لیموں کا ہونا بھی ایک لازمی جزو ہے۔

لیکن ماہ صیام میں روزہ داروں کیلئے لیموں کی خریداری ناممکن ہوگئی۔برکتوں کے مہینے میں لیموں کے زیادہ استعمال سے قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، مارکیٹ میں چائنہ لیموں کی فی کلو قیمت 600 جبکہ گجرانوالہ سے منگوائے گئے لیموں 700 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں ،لیموں کی قیمت سن کر روزہ داروں کی بھی ہوش اڑجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے