English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معتمرین کی خدمت میں غفلت پر 10 کمپنیوں کو سزا

القمر
مکہ مکرمہ: امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس بچوں میں افطار کے پیکٹ تقسیم کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے 10 عمرہ کمپنیوں کے خلاف سزا کا اعلان کردیا،جس کے تحت ہر کمپنی کو 50 ہزار ریال تک جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ سزا کی وجہ کمپنیوں کی جانب سے معتمرین کو پیش کی جانے والی خدمات میں غفلت ہے۔ یہ بے ضابطگیاں معتمرین کو ناقص رہایش اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے حوالے سے ہیں۔ ادھر امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے روزے داروں کو افطار کرانے کے عمل میں خود شرکت کی اور خاص طور پر بچوں میں افطار کے پیکٹ تقسیم کیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے