بر کینا فاسو کے شمال مغرب میں واقع ایک جیل پر دھاوا بولتےہوئے 65 قیدیوں کو رہا کروالیا ۔
مقامی میڈیا کے مطابق، نونا شہر میں اراضی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار نا معلوم مسلح افراد نے شہر کو گھیرے میں لینے کے بعد جیل میں حفاظتی قوتوں کے ساتھ 5 گھنٹے تک فائر نگ کا تبادلہ کیا ۔
بعد ازاں ،حملہ آوروں نے جیل سے65 قیدی رہا کروا لیئے۔
اس واقع میں ایک ملیشیا رکن ہلاک ہو گیا جبکہ جیل کی متعدد گاڑیاں جلا دی گئیں اور دفاتر کو نقصان پہنچایا ۔
اس حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
