یوکرینی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ روسی فوج کے اب تک 25650 فوجی مارے گئ جبکہ 199 طیارے،158 ہیلی کاپٹر اور 1145 ٹینک تباہ کیے گئے ہیں۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روسی فوج کو حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 فوجیوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہےکہ روسی فوج کے 25650 فوجی ہلاک ہو ئے جبکہ اس کو 199 طیارے،158 ہیلی کاپٹر،1145 ٹینک ،2764 بکتر بند گاڑیوں/513 توپیں۔185 راکٹ شکن اور 87 دفاعی نظاموں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روسی فوج کی 1970 گاڑیاں،12 عدد چھوٹےبحری جہاز اور کم رفتار کشتیاں اور377 ڈرونز تباہ کیے گئے جبکہ روس کے داغے گئے94 میزائلوں کو بھی یوکرینی فضائی نظام نے تباہ کر دیا ہے ۔
اس سے قبل 25 مارچ کو ایک روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ یوکرین میں ہمارے 1351 فوجی مارے گئے تھے۔
