ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی دھمکیوں کے برخلاف نیٹو کی رکنیت ہمارے مفاد میں ہوگی:فن لینڈ

فن لینڈ کی دفاعی کمیٹی  نے کہا ہےکہ ان کے ملک کی سلامتی اور اسکی ضمانت کا دارومدار نیٹو رکنیت میں ہے۔

ملکی سلامتی کمیٹی  نے  طویل عرصے سے فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت پر مبنی  ایک رپورٹ حکومت کو پیش کی ۔

کمیٹی کے صدر پیتری اورپن نے اس حوالے سے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ  دفاعی لحاظ سے ہمارا ملک مستحکم ہے مگر روسی دھمکیوں کے خلاف  یہ کافی نہیں ہے لہذا  ملکی سلامتی اور مستقبل کی ضمانت کے لیے ہمیں نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا ہوگی ۔

ملکی صدر  سالی نینیستو نے بھی کہا  تھا کہ وہ  نیٹو کی رکنیت کے حصول یا اس کے منفی  فیصلہ 12 مئی کو کریں گے۔

سویڈش وزیر دفاع پیٹر ہلٹ کویسٹ نے بھی سرکاری ریڈیو ایس آر پر اپنے بیان میں  کہا کہ  سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت اسکنڈینیویا میں دفاعی استحکام کا باعث بنے گی ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں