ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قلقیلیہ، اسرائیلی فوج کے مختلف علاقوں پر حملے،درجنوں فلسطینی زخمی

قلقیلیہ:اسرائیلی قابض افواج کے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے اور شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس پر چھاپے کے نتیجے میں 100 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

نابلس میں فلسطینی انجمن ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ ایک نوجوان کو پیٹ میں براہ راست گولی لگی، سات دیگر ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس سے سانس لینا محال ہو گیا۔

قلقیلیہ کے عزون قصبے میں جھڑپوں میں 92 فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی سفاک فوجیوں نے قصبے کا مرکزی دروازہ بند کر دیا جس سے دونوں مقامی لوگوں کی نقل و حرکت بند ہو گئی۔اس دوران یہودی آباد کاروں کا ایک گروہ قصبے کے داخلی راستے پر جمع ہوا اور اس نے مقامی باشندوں پر حملہ کر دیا جو اسرائیلی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اس اچانک حملے کی خبر رسانی کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو بھی آباد کاروں نے مارا پیٹا اور پتھرا ئوکیا۔دریں اثنا، اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران خود ساختہ چھوٹے بموں کا نشانہ بننے سے متعدد فوجی زخمی ہوئے ۔

The post قلقیلیہ، اسرائیلی فوج کے مختلف علاقوں پر حملے،درجنوں فلسطینی زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں