ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹویوٹا موٹرز اپنے 14 پلانٹس پر کام بند کر دے گی

 ٹویوٹا موٹر کمپنی نے شنگھائی میں وبا سے بچاو کے تحت چین  سے فاضل پرزہ جات کے حصول میں مشکلات کی وجہ سے اپنے 14 پلانٹس 6 روز کےلیے عارضی طور پر بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

 چینی شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب احتیاطی تدابیر میں اضافہ جاپانی کمپنیوں کی پیداواری استعداد کو متاثر کر رہا ہے۔

  اس وجہ سے ٹویوٹا موٹرز  اگلے ہفتے 6 روز کےلیے  اپنے 14 پلانٹس پر کام عارضی طور پر بند کر دے گا۔

امکان ہے کہ کمپنی کے اس فیصلے  سے  اس کی عالمی سطح پر  پیداواری استعداد میں نمایاں کمی واقع ہو گی ۔

اس سے قبل بھی ہونڈا،مٹسو  بیشی اور مازدا نے بھی اپنے کارخانوں میں کام عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں