ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الجزائر روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو استوار رکھے گا: تیبّون

الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبّون نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کےدورہ الجزائر کے دوران ان سے ملاقات کی اور  کہا ہے کہ الجزائر روس کے ساتھ باہمی دوستانہ تعلقات کو استوار رکھے گا۔

الجزائر صدارتی دفتر نے صدر تیبّون کی  لاوروف کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شئیر کی ہے۔

ملاقات میں تیبّون نے کہا ہے کہ "ہمیں اس دورے پر حقیقی مسرت ہوئی ہے۔ بحیثیت دو دوست ممالک کے متعدد ایسے موضوعات موجود ہیں کہ جن پر بات چیت کی ضرورت ہے”۔

انہوں نے الجزائر کے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو استوار رکھنے پر زور دیا  اور کہا ہے کہ اس وابستگی کا سبب ہمارے  دو طرفہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو صرف 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔

لاوروف نے بھی صدر تیبّون کے ساتھ ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ، انہیں صدر ولادی میر پوتن کا سلام اور  دورہ روس کی دعوت پہنچائی ہے۔  

وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے، روس کے یوکرین میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں، الجزائر کے متوازن طرزِ عمل کو بھی سراہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں