English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا: شمالی کوریا کی تحریکی کاروائیوں کا فوری جواب دیا جائے گا

القمر

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی براہ راست تحریکی کاروائیوں کا فوری جواب دیا جائے گا۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے نئے وزیر دفاع لی جونگ سُپ نے اعلٰی سطحی فوجی حکام کے ساتھ پہلی ویڈیو کانفرنس  کی۔

مذاکرات میں لی نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے براہ راست تحریکی کاروائیاں شروع کرنے کی صورت میں "فوری  اور سخت ” جواب دیا جائے۔

لی نے "حکمت عملی "تحریکی کاروائیوں   کے بھی فوری جواب کے بارے میں شمالی کوریا کو متنبہ کیا اور کہا ہے کہ ہم، امریکہ کے ساتھ فوجی اتحاد کو بھی مضبوط بنانے کا بھی  مصّمم ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم دوست ممالک کے ساتھ بھی دفاعی تعاون میں اضافہ کریں گے۔

جنوبی کوریا وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ” کسی بھی طرف سے کسی ممکنہ حملے کا بلا تاخیر جواب دینے کے لئے  ہم خشکی، فضاء اور سمندر غرض  ہر شعبے میں چوکس  رہنے پر مجبور ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے