کراچی کے علاقے کھارادر میں میمن مسجد کے قریب گودام میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد گودام میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری۔
تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک مسجد کے قریب بنائے گئے گودام میں زوردار دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچیں اور تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔
دھماکے سے پولیس موبائل تباہ جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دھماکے کے بعد لگی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم دھماکے کی نوعیت کیا تھی، اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کا ٹارگٹ پولیس کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ دھماکا پلانٹیڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔