ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبریں ہیں کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں موجودہ چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی اور جسٹس (ر) جاوید اقبال عارضی انتطام کے تحت اس وقت بطور چیئرمین نیب کام کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد 2 جون کو ختم ہو رہی ہے اور جب آرڈیننس ختم ہوگا تو موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں