English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریزے کی چار ماہ میں 2.8 ملین ڈالر کی آمدنی

القمر

ریزےنے رواں سال جنوری سے اپریل کے عرصے میں چائے کی برآمدات سے 2 ملین 869 ہزار 310 ڈالر  کی آمدنی حاصل کی ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حامدی گرُ دوان  نے کہا کہ سال کے 4 مہینوں میں ریزے  سے 19 ممالک کو چائے برآمد کی گئی ہے۔

 انہوں نے  کہا کہ اس عرصے میں 1045 ٹن چائے کے عوض 2 ملین 869 ہزار 310 ڈالر  کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلجیم، یوکرین اور امریکہ  کو  سب سے زیادہ چائے فروخت کی گئی ہے۔ بیلجیئم کو ایک ملین 660 ہزار 323 ڈالر  مالیت کی چائے، یوکرین کو 297 ہزار 873 ڈالر مالیت  کی  اور امریکہ کو 152 ہزار 978 ڈالر مالیت  کی چائے برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے برآمدی ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا   کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے  دوران ، جنوری-اپریل 2022 میں متحدہ عرب امارات، کینیڈا، سینیگال، ازبکستان، مالڈووا، مالٹا اور البانیہ کو چائے برآمد کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے