English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوہاٹ جلسہ: عمران خان کے لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر شہریار آفریدی کو طعنے

القمر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوہاٹ جلسے میں لائٹنگ کا انتظام ٹھیک نہ ہونے پر شہریار آفریدی کو ڈانٹ پلا دی۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے کوہاٹ میں جلسہ کیا تھا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔

جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا اسٹیڈیم تو بھرا ہوا ہے لیکن آدھا اسٹیڈیم نظر ہی نہیں آرہا کیونکہ لائٹنگ ٹھیک نہیں ہے۔

عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کا انتظام اتنا کمزور تھا، شہریار آفریدی آئندہ کسی اور کو انتظام دینا۔

بعد ازاں عمران خان نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر شہریار آفریدی اور ضیاء اللہ بنگش مبارکباد بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے