ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت کیجانب سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جب کہ عدالت نے تین شریک ملزمان کےخلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈارکی گرفتاری تک روک دیا۔

ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک اسحاق ڈارکوگرفتارکرکے پیش نہیں کیا جاتا اس وقت تک ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔

بعد ازاں عدالت نے سابق وزیرخزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں