کوئٹہ کے علاقے کلی پائند میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی پائند میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، واقعے میں تین مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
#Blast in #Quetta , 3 children missing !!!#Balochistan #QuettaBlast pic.twitter.com/zhJh8tvta5
— Shehzad Gul Hassan (@ShehzadGul89) May 19, 2022
پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا بھی پتا لگایا جا رہا ہے۔