امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے غیر دانستہ طور پر عراق کے حملے کو ’ظالمانہ‘ اور ’غیر منصفانہ‘ قرار دینے کے بعد اپنی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب یوکرین پر روس کا حملہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ ڈلاس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران روسی سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے یہ تبصرہ کیا۔
جارج بش نے کہا کہ یہ روس میں احتساب کا مؤثر نظام نہ ہونے کا نتیجہ ہے اور عراق پر مکمل طور پر بلاجواز اور وحشیانہ حملہ کرنا ایک شخص کا فیصلہ ہے، غلطی ظاہر کرنے کے طور پر اپنا سر ہلاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ میرا مطلب یوکرین‘ ہے۔
Speaking in Dallas this afternoon, former President George. W Bush made a significant verbal slip-up while discussing the war in Ukraine.
He tried referencing what he described as the “wholly unjustified and brutal invasion” — but said Iraq, instead of Ukraine. pic.twitter.com/tw0VNJzKmE
— Michael Williams (@michaeldamianw) May 19, 2022