جرمنی کے صوبہ ہیسن کے شہر کیسل میں نامعلوم افراد نے مسجد کی دیواروں پر رنگ پھینک کر مسجد کی بے حرمتی کی۔
یورپی ترک اسلام یونین ATIBسے منسلک’ کیسل ترک ثقافتی مرکز اور ہوجا احمد یسوی مسجد’ پر رات 3 بج کر 10 منٹ پر رنگ پھینک دیا گیا۔ حملے میں عبادت کی جگہ اور کمیٹی کے کیفیٹیریا کے شیشوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ATIB کے ڈائریکٹر جنرل دُر مش یلدرم نے جاری کردہ بیان میں حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "یہ چیز نہایت افسوسناک ہے کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب مسلمانوں کی عبادگاہوں پر حملہ نہ ہو ا ہو۔ ہم معاشرے سے اس موضوع پر زیادہ باشعور اور زیادہ حساس روّیہ اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم اس حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتےاور کیسل میں اپنے بھائیوں کی ڈھارس بندھاتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سکیورٹی فورسز ،حملے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت کے سامنے لائیں گی”۔