ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان کا ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹےسے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے ٹیلی  فون پر بات  چیت کی ہے۔

ایوان صدر کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں  علاقائی پیش رفت بالخصوص سویڈن اور فن لینڈ کی جانب سے نیٹو کی رکنیت کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی درخواستوں کے حوالے سے ترکی کو جائز تحفظات اور جائز توقعات ہی سے آگاہ کیا ہے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی رہنمائی میں افراد اور نام نہاد تنظیموں کے ساتھ ان ممالک کے رابطوں اور دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ڈھانچے کو یورپی یونین کی طرف سے دی گئی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ایردوان نے زور دے کر کہا کہ یہ  سب کچھ  ان کی توقعات کے برعکس ہے  جو  اتحاد کی یکجہتی اور دو طرفہ تعلقات کی روح کے منافی ہے۔

ایردوان نے کہا کہ یہ ترکی کا سب سے فطری حق ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن دہشت گرد تنظیموں کی حمایت سے کنارہ کشی اختیار کرلیں ۔ یہ ترکی کا فطری حق ہے اور ترکی ان ممالک سے یہ توقعات  وا بستہ  کیے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں