ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیونس میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک

تیونس کے ساحل پر غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تیونس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی اے پی کے ایک بیان کے مطابق ملک کے جنوبی شہر صفاکس کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع  کردی گئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق   ٹیموں کے کام کے نتیجے میں 44 افراد کو زندہ  بچا لیا گیا اور 4 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں  بھی بررآمد کرلی گئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق   10 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن تیونس ہی کے باشندے تھے۔ ۔

شمالی افریقہ کے ممالک میں  تیونس اور لیبیا  کو بحیرہ روم سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے روانگی کے مقام کی حیثیت حاصل ہے۔  

ہر سال ہزاروں تارکین وطن بہتر زندگی کی امید میں افریقہ سے بحیرہ روم کا سفر کرتے ہیں۔ جب کہ کچھ تارکین وطن یورپ پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، باقی سمندر میں ڈوب کر  ہلاک ہو جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں