ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی ۔ کولمبیا تعلقات سٹریٹیجک شراکت داری کی سطح سے ہمکنار ہو گئے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی۔ کولمبیا  باہمی تعلقات  اب سٹریٹیجک شراکت داری سطح تک  پہنچ گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لانے والے کولمبین صدر ایوان دوق مارکویز سے ملاقات کی۔

دولما باہچے پیلس کے صدارتی   اموری دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں ترکی اور کولمبیا کے باہمی تعلقات  کا تمام تر پہلووں سے جائزہ لیا گیا ہے  تو دونوں ممالک کے تعاون  کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔

مذاکرات میں علاوہ ازیں  ایجنڈے  میں شامل  علاقائی و بین الاقوامی  معاملات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا: کہ” مشترکہ اعلامیے جس  پر ہم نے ابھی دستخط کیے ہیں اس کی وساطت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ‘اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اعلیٰ سطحی تعاون کونسل میکانزم کی بدولت باہمی تعلقات کو  ہر دو سال میں ایک بار  صدارتی سطح پر ہونے والے  اجلاس میں اعلیٰ ترین سطح پر زیر بحث لایا جائیگا۔

برازیل کے بعد کولمبیا  کے  لاطینی امریکہ  میں  ترکی کے دوسرے بڑے تجارتی شراکت دار ہونے کو بیان کرنے والے  جناب ایردوان نے  بتایا کہ اس ملک کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم  سال 2021 میں  دو گنا ہوتے ہوئے  2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، ہمارا  آئندہ کا ہدف 5 ارب ڈالر ہے۔

صدر ایردوان نے خواہش ظاہر کی کہ صدارتی انتخابات، جو 29 مئی کو ہوں گے، کولمبیا کے دوست عوام کے لیے فائدہ مند  ثابت ہوں گے، انہوں نے صدر ایوان ڈیوک مارکیز اور ان کے وفد کا ترکی کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں