ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کی برطانوی وزیر اعظم سے اہم بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے  ٹیلی فون  پر بات  چیت کی۔

صدارتی  محکمہ  اطلاعات   کی   جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  اس  بات چیت میں ترکی۔ برطانیہ  تعلقات سمیت  سویڈن اور فن لینڈ کی   نیٹو میں رکنیت کی درخواست اور یوکیرین۔ روس جنگ سمیت  علاقائی  پیش رفت پر  غور کیا گیا۔

اس دوران صدر ایردوان نے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیر کنٹرول افراد اور نام نہاد تنظیموں کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے تعلقات بنیادی مسئلہ ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ہم  اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کی اقدار کو برقرار رکھیں گے اور ترکی کے جائز تحفظات کا مکمل خیال رکھا جائے گا، دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی نیٹو رکنیت کی درخواست کے خلاف ترک عوام کے درست ردعمل کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں