ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فورسز کے چھاپے، ایک فلسطینی زخمی ایک زیرِ حراست

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع شہر جنین میں چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی کو زخمی کر دیا اور ایک کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ سے موصول معلومات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنین میں جنین مہاجر کیمپ پر چھاپہ مارا۔

علاقے کے عوام کی طرف سے چھاپے پر احتجاج کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس ، اصلی اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ۔

واقعے میں ایک فلسطینی گھٹنے سے زخمی ہو گیا  اور ایک کو اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لے لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں