ترکی نے عراق کے صوبہ کرکوک کے اضلاع تزہرماتو اور بشیر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے صوبہ کرکوک کے اضلاع تزہرماتو اور بشیر میں کل شام ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد کے جان بحق اور اور2 کے زخمی ہو نے پر گہرا دکھ پہنچا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوست اور ہمسایہ عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے خدا کی رحمت، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، اور توقع کرتے ہیں کہ مجرموں کو جلد از جلد پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔