English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کا عہدیدار گرفتار

القمر

افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ بنانے والا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کا عہدیدار گرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار ہونے والے ملزم نے بتایا کہ اس کا نام صداقت حسین ہے، وہ شاہ پور شہر سرگودھا کا رہائشی اور تحصیل شاہ پور میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا ڈپٹی کنونیئر ہے۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے اسکا تحصیل شاہ پور میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے ڈپٹی کنونئیر کا نوٹیفیکیشن کروایا۔ جس کے بعد اسے مختلف وٹس ایپ گروپس میں ایڈ کیا گیا جہاں پی ٹی آئی کے اظہر مشوانی ایڈمن تھے۔

ملزم نے بتایا کہ مس طلعت کاشف جو ڈپٹی سیکرٹری ہیں وہ کینیڈا میں مقیم ہیں جو ہمیں ہدایات جاری کرتی تھیں۔ وہ انہیں بتایا کرتی تھیں کہ ٹرینڈ کس طرح کرتے ہیں۔ ملزم نے طلعت کاشف سے کی گئی گفتگو کی ریکارڈ بھی فراہم کی۔

ملزم نے بتایا کہ اس کے چھوٹے بھائی اصغر کے اکاؤنٹ سے اس نے میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کا اکاؤنٹ بنایا۔ اس کے علاوہ اس کے پاس فیصل مشتاق نامی بندے کے شناختی کارڈ کی کاپی تھی جس پر اس نے میجر جنرل فیصل مشتاق کا اکاؤنٹ بنایا۔

ملزم نے بتایا کہ میرا مقصد پاک فوج کے افسران کا ایک سیاسی جماعت کو حمایت کا تاثر دینا تھا۔

ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل جنرل(ریٹائرڈ) ہارون اسلم اورجنرل (ریٹائرڈ) مرزا اسلم بیگ کے جعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پرچلائے گئے تھے۔ اس طرح کی جعلسازی اوردھوکہ دہی ایک کاروبار کی شکل اختیارکرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے