ترکی نے ریاست ٹیکساس میں ہونے والے مسلح حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہےکہ 19 طلباء اور 2 بالغ افراد کے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔ یاد رہے کل ایک پرائمری اسکول پر ہونے والے مسلح حملے میں، ٹیکساس کے شہر Uvalde میں ہےکہ 19 طلباء اور 2 بالغ افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
پیغام میں امریکی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے ۔
