English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت داخلہ کا پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دو مقامات کا آپشن دینے کا فیصلہ

القمر

وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے دو مقامات کا آپشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراونڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے۔

وزارت داخلہ کے مجوزہ پلان کے مطابق پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سے جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی سے ‘آئیں اور جلسہ کرکے جائیں’ کی ضمانت لی جائے گی ۔

مجوزہ پلان کے تحت جلسے کے لیے کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی شرط بھی شامل ہو گی، اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی ۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو مجوزہ پلان سمیت عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکاء کی تعداد دیکھ کر کہا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، لگتا ہے خیبر پختون خوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔

مریم نواز نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو ناصرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ روک دیا۔

اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار! بُری بات!۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے