English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کا لانگ مارچ، فیصل آباد میں ایس ایچ او نے خاتون پر پستول تان لیا

القمر

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے قافلے میں شامل ایک  خاتون پر پنجاب پولیس کے ایس ایچ او نے پستول تان لیا، پولیس افسر خاتون کو واپس جانے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین اور عوام ایس ایچ او کی اس حرکت پر شدید غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک پی ٹی آئی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیا اس ملک میں خاتون صرف مریم نواز ہے۔ ایک آزاد ملک میں اپنے حق کیلئے باہر نکلنے پر ایس ایچ او نے پستول تان لیا، اس سے بڑی بے غیرتی کیا ہو گی۔ مر جانے کا مقام ہے، ایسے مناظر مقبوضہ ممالک میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ صرف چار پانچ ہزار بندہ ہے تو پھر پورے ملک کو کیوں مفلوج کیا ہوا ہے؟ ہٹائیں کنٹینر آنے دیں پانچ ہزار بندے اسلام آباد، کیوں پی ٹی آئی کو شرمندگی سے بچا رہے ہیں۔ پوری قوم کو دیکھائیں کہ صرف پانچ ہزار بندہ آیا ہے اسلام آباد۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام پی ٹی آئی کارکنوں اور وکلا کو رہا کرے جبکہ عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کو جلسے کیلئے فوری طور پر متبادل جگہ فراہم کرے۔ اس پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عدالت کے احکامات پر من وعن اور 100 فیصد عمل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے