English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیر کا مسئلہ محبت کے آڑے ،مگر دل کی کون سنے

القمر

بھارت اور پاکستان میں مسئلہ کشمیر کا تنازعیہ عام شہریوں  کی خوشیوں پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔

امریکہ میں مقیم بھارتی نژاد سمیتھا کالان اور پاکستانی نژاد فرحان حسین نےاپنی شادی کےلیے ہندوستان یا پاکستان کے بجائے ترکی سیاحتی شہر انطالیہ کا انتخاب کیا ۔

 جوڑے نے گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 دونوں کے خاندانوں نے ان کے اس فیصلےپر ناک بھون ضرور چڑھائی مگر جوڑے کو جاننے اور پرکھنے کے بعد اس شادی پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ۔

اس کے بعد شادی کی تقریب کے انعقاد کا مسئَلہ تھا جس پر انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کے بجائے ترک سیاحتی شہر انطالیہ کا انتخاب کیا ۔

شادی کی یہ تقریب ہندوستانی و پاکستانی روایات کے مطابق سر انجام پائی گئی،اسلامی روایات کے تحت نکاح کا اہتمام کیا گیا اور باقی رسومات ہندوستانی روایات کے تحت ہوئیں۔

جوڑے کے عزیز و اقارب نے اس تقریب میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس کے شرکت  کرتےہوئے اور نئے نویلے جوڑے کو مبارک باد پیش کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے