English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا نے تین بلاسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے:جنوبی کوریا

القمر

جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 3 بلاسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

 جنوبی  کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربات  دارالحکومت پیانگ یانگ کے علاقے سونان سے کیے گئے ہیں۔

 یہ میزائل تجربات امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کے سخت جواب پر مبنی بیان کے بعد خطے سے روانگی کے  فورا بعد کیے گئے ہیں۔

 جاپان نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے دو میزائل تجربات کرنے کی تصدیق کی ہے ۔

 جاپانی وزیر دفاع نوبو کیشی نے بتایا کہ ایک میزائل 550 کلومیٹر کی بلندی پر تقریبا 300 کلومیٹر تک پرواز کے قابل تھا جبکہ دیگر کی  استعداد 50 کلومیٹر بلندی تک پہنچتے ہوئے 750 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی حامل تھی ۔

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے