ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ نے یوکرین سے درآمدای مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کو 1 سال کے لیے چھوٹ دے دی

یورپی یونین کے رکن ممالک  نے یوکرین سے درآمد کی جانے والی تمام  مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی پر ایک سال  کی چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

 یورپی یونین کونسل نے اس بارے میں  یوکرین کے لیے اقتصادی تعاون کے تحت تیار کردہ ایک عارضی  تجارتی آزادی پالیسی  کو منظور کر لیا ہے۔

اس پالیسی کے تحت یوکرین سے درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات  پر درآمدی ٹیکس میں ایک  سال کی چھوٹ دی جا رہی ہے جن میں صنعتی اور زرعی مصنوعات سمیت تیار شدہ غذائی اشیا اور فولاد سے متعلق درآمدات بھی شامل ہونگی ۔

یورپی پارلیمان کی جانب سے گزشتہ ہفتے منظور کی جانے والی اس پالیسی  کو سرکاری طور پر قبول کرنے کے بعد یورپی یونین کے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں