صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج اپنے خون کا آخرI قطرہ بہانے کو تیار ہیں، اور امکان ہے کہ انسداد دہشتگردی کے تحت نئے آپریشنز شروع ہو سکتے ہیں۔
صدر ایردوان نے یہ بات ترکش ایئر لائنز یورپی لیگ اناطولیہ ایفیس باسکٹ بال کلب کی انتظامیہ،تکنیکی وفد اور کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔
صدر ایردوان نے شمالی عراق میں جاری پنجہ کلید آپریشن کے نتیجے میں شہید ہونے والے 5 ترک فوجیوں کےلیے دعائے مغفرت کرتےہوئے کہا کہ ہماری فوج اپنے خون کا آخری قطرہ بہا دے گی جبکہ نئے آپریشنز کا آغاز بھی کیا جا سکتا ہے ۔
