صحافی صابر شاکر نے اے آر وائی نیوز کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ چینل کے مالک سلمان اقبال کو بھجوا دیا ہے۔
اس بات کا اعلان صابر شاکر نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے کیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج میں نےاپنے اکلوتے باس سلمان اقبال کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ ARY سے بہت پیار کرتا ہوں۔
آج میں نےاپنےاکلوتےباس@Salman_ARY کواپنااستعفی بھجوادیاہےARYسےبہت پیارکرتاہوں،شدیدخواہش ہےARYہزاروں کاسٹاف پھلےپھولےمیری وجہ سےان پر معمولی سابھی حرف نہ آئے،تقریباً17سالARYوابستہ رہا
حاکمیت صرف اللہ کی ہے
مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملینگےدوستو
پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہداکوسلام— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) May 26, 2022
صابر شاکر نے لکھا کہ شدید خواہش ہے کہ ARY ہزاروں کا سٹاف پھلے پھولے۔ میری وجہ سے ان پر معمولی سا بھی حرف نہ آئے۔ تقریباً 17 سال ARY وابستہ رہا۔
ان کا کہنا تھا کیہ حاکمیت صرف اللہ کی ہے۔ مرنا جینا مادر وطن کیلئے ہے۔ پھر ملینں گے دوستو۔ پاکستان، پاک فوج کے سپاہی شہدا کو سلام۔