ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیریں مزاری نے اپنی حکومت میں اساتذہ پر کی گئی شیلنگ کی ویڈیو لانگ مارچ سے منسوب کردی

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے فروری 2021 اساتذہ کے احتجاج پر اپنی ہی حکومت کی گئی شیلنگ کی وڈیو شئیر کردی ہے۔

شیریں مزاری نے ویڈیو لگا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ ویڈیو موجودہ حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کارکنان پر کی ہے۔ تاہم EXpose Propaganda نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ وہ عمران خان کی حکومت کی ویڈیو قوٹ ٹویٹ کر کے مانگ مارچ سے منسوب کر رہی ہیں۔ جو حقائق سے بلکل منافی اور پراپیگنڈا پر مبنی ہے۔

ویڈیو شئیر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شیریں مزاری نے جب کمنٹس میں بتایا کہ یہ آپ کے دور حکومت کی ویڈیو ہے تو انہوں نے اپنی ٹویٹ فوری ڈیلیٹ بھی کردی۔

اس سے قبل بہت سے پی ٹی آئی سپورٹرز نے فروری 2021 کو بنی گالہ کے باہر اساتذہ پر کی گئی اس شیلنگ کو لانگ مارچ سے منسوب کیا تھا۔

یہی ویڈیو اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے 10 فروری 2021 کو شئیر کی تھی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں کانٹریکٹ اساتذہ کو مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاج میں بنی گالا جانے والے ایک مرکزی راستے مری روڈ کی جانب سے بڑھنے والے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی تھی جبکہ 18 کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں