English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے مشرقی یوکرین کے اہم قصبے پر قبضہ کر لیا

القمر

روس نے مشرقی یوکرین کے ایک اہم اسٹریٹیجک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔

خبر کے مطابق،لیمن نامی قصبے پر قبضے سے روسی فوجیوں کو دونباس خطے کے مشرق اور جنوب مغرب میں روڈ اور ریلوے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب کییف حکومت نے بھی اس خطے میں روسی پیش قدمی کا اعتراف کیا ہے۔

خدشہ ہے کہ  روس کے حالیہ حملے کسی نئے محاذ کی تیاری ہو سکتے  ہیں۔

روس کا مقصد لوہانسک اور دونیسک خطے پر مکمل قبضہ کر کے وہاں یوکرینیوں سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانا ہو سکتا ہے۔

روسی صدر نے جرمنی اور فرانسیسی سربراہان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کیف حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل کا دوبارہ آغاز کر سکتے ہیں۔

پوٹن نے برلن اور پیرس کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے