نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ ایک نجی فضائی کمپنی کا طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔
اس ہوائی جہاز پر بائیس افراد سوار تھے۔
تارا ایئرلاین حکام کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ سیاحتی شہر پوخارہ سے شہر جوم سوم کی طرف پرواز کر رہا تھا۔
طیارے پر مقامی افراد کے علاوہ چار بھارتی اور دو غیر ملکی شہری بھی سوار تھے۔
نیپال میں دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیاں ہیں، بہت سے علاقوں میں انتہائی بلند اور مشکل مقامات پر طیاروں کو اترنا پڑتا ہے۔
اس ملک کو پہلے بھی فضائی حادثوں کا سامنا رہا ہے۔
