ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا: گرجا گھر میں بھگدڑ مچ گئی،31 افراد ہلاک

نائیجیریا کے پورٹ ہارکورٹ شہر کے ایک گرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے اکتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ لوگ ایک فلاحی تقریب کے آغاز کا انتظار کر رہے تھے جس میں لوگوں کو تحائف اور کھانا بانٹا جانا تھا۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد متاثرین کی جانب سے کلیسا حکام پر حملہ بھی کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر  دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں