سپیکر قومی اسمبلی کے راجا پرویز اشرف نے استعفوں کی تصدیق کیلئے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو طلب کر لیا۔ اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر راجا پرویز اشرف نے استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کے اراکین کو 6 جون کو طلب کیا ہے۔ استعفوں کی تصدیق کا عمل 10 جون تک جاری رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ روزانہ 30 مستعفی ارکان سے ملاقات کریں گے۔ استعفوں کی تصدیق کیلئے ہر رکن کیساتھ پانچ منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران ان سے بات چیت کی جائے گی۔
ہر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر
اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 43(2)(b) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئےکار لاتے ھے کیا۔ ترجمان قومی اسمبلی— ارم ڈار (@summandar01) May 30, 2022
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے زیر قیادت کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسمبلی میں جانے یا نہ جانے پر کافی بحث ومباحثہ ہوا۔ تاہم کور کمیٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ حکومت سوچ رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے انفرادی استعفے منظور کئے جائیں۔ تاہم اگر ایسا کیا گیا تو تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے کیونکہ ہم سب نے استعفے دیے ہیں، اس لئے سب کے ہی استعفوں کو قبول کیا جانا ضروری ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ
پی ٹی آئ کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب.
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئ کے اراکین جنہوں نے اپنی نشستوں سے استعفی دیا تھا کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون 2022 کو طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ pic.twitter.com/VS5uhrO3uP— ارم ڈار (@summandar01) May 30, 2022