ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال: گرنے والے طیارے کا ملبہ مل گیا،14 نعشیں بھی بازیاب

نیپال کے امدادی کارکنوں نے گذشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے کی جگہ تلاش کر لی ہے، جہاں فی الحال ہلاک ہونے والے 14 افراد کی نعشیں نکالی جا سکی ہیں۔

نیپالی دارلحکومت کھٹمنڈو کے تری بھوان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ترجمان ٹیک راج سیتالہ نے بتایا مزید لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

نیپال کی نجی فضائی کمپنی کا طیارہ اتوار کی صبح پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا، طیارے میں 22 مسافر سوار تھے۔

طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔

طیارے نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر دور پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم شہر کے لیے صبح سوا 10 بجے پرواز کی  اور 15 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جوم سوم کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

جہاز کے ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرانے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔

نیپال کی وزارت داخلہ کے مطابق لاپتا طیارے کی تلاش کے لیے دو نجی ہیلی کاپٹرز روانہ کئے گئے جبکہ نیپالی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شامل تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں