امریکی صدر جو بائیڈن امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے یووالڈےکے ایک پرائمری اسکول میں ہونے والے قتل عام کے بعد متاثرین کے ساتھ سوگ منانے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔
بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے ہلاک ہونے والوں کی یادگار کے مقام پر پھولوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
واضح رہے کہ ایک اٹھارہ سالہ شخص نے منگل چوبیس مئی کو روب ایلیمنٹری اسکول پر حملہ کرکے اندھادھند فائرنگ کی تھی۔
اس خونریز واقعے میں انیس بچے اور دو اساتذہ ہلاک ہو گئے تھے۔ حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران مارا گیا تھا۔
اس واردات کے بعد صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر سخت گن قوانین کا مطالبہ کیا ہے۔