ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عہدے سے مستعفی ہوگئے

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنا استعفیٰ نئےگورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بجھوا دیا ہے۔

خیال رہےکہ نئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے عہدے کا حلف لیا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

رپورٹس کے مطابق حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ پارلیمنٹیرینز،لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں