ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے ہالینڈ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر روک دی

روسی فرم گیس پروم نے  اطلاع دی ہے کہ ہالینڈ کو قدرتی  گیس کی ترسیل مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

Gazprom نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ ولندیزی کمپنی  گیس  ٹیرا نے روسی گیس کی ترسیل کے لیے روبل میں  مطلوبہ  ادائیگی نہیں کی۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں ہونی  تھی ، بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ادائیگی نہ کیے جانے کے جواز میں نیدرلینڈ کو گیس کی ترسیل آج سے  مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

گیس ٹیرا کی طرف سے کل دیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ، Gazprom کی جانب سے 31 مئی سے  لیکر  موجودہ  معاہدے  کی آخری تاریخ یکم  اکتوبر  تک   گیس  سپلائی بند  رہے گی  جس کے مطابق 2 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس نہیں خریدی جائے گی۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل پولینڈ، بلغاریہ اور فن لینڈ کو قدرتی گیس کی ترسیل کو  روبل میں ادائیگی نہ کرنے کے جواز میں بند کر دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں